کراچی: واٹرٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، باپ بیٹی جاں بحق

مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر جلا دیا
Mar 08, 2021
مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ فوٹو: ٹینکر
مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ فوٹو: ٹینکر
[caption id="attachment_2210959" align="alignnone" width="800"]Khi tanker fire مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ فوٹو: ٹینکر[/caption]

کراچی کے علاقے ناظم آباد 6 نمبر ميں تيز رفتار واٹر ٹينکر کی موٹر سائيکل کو ٹکر سے باپ بيٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹينکر کو آگ لگا دی جبکہ ڈرائيور موقع سے فرار ہوگيا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ اخمت، 10 سالہ بيٹی کی شناخت سدرہ اور زخمی کی شناخت عبدالوحيد کے نام سے ہوئی۔ اخمت اپنے بھائی اور بیٹی کے ساتھ موٹر سائيکل پر قصبہ کالونی جا رہے تھے۔

اخمت اسکول ميں چوکيدار اور دو بچوں کا باپ تھا۔ اخمت کے کزن سعيد کا کہنا تھا کہ ڈرائيور اور مالک کو گرفتار کيا جائے۔ يہ نشے ميں گاڑی چلاتے ہيں اور بريک نہيں لگاتے جبکہ چھوٹی گاڑ کو تو ديکھتے بھی نہيں۔

پوليس نے ٹينکر اور موٹر سائيکل تحويل ميں لے کر ڈرائيور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Tabool ads will show in this div