اسلام آباد،راولپنڈی: فائرنگ سےایس ایچ او،ہیڈکانسٹیبل جاں بحق

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی

RWP SHO STILL

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/RWP-SHO-STILL.mp4"][/video]

راولپنڈی اور اسلام آباد ميں نامعلوم موٹر سائيکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ايس ايچ او اور ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔

پوليس کے مطابق راولپنڈی میں جہلم روڈ پر انسپکٹر عمران عباس پر اسوقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ جا رہے تھے۔ انسپکٹر عمران تھانہ ایس کورس ميں تعینات تھے۔

ایس ایچ او عمران عباس کے گردن پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 ميں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل قاسم جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تینوں اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق انسپکٹر جمیل، ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹيبل قيصر زخمی ہوئے جنہيں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کيا گيا جہاں ہیڈ کانسٹیبل قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ زخمی سب انسپکٹر جمیل اور کانسٹیبل قیصر کا علاج جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے جائے وقوعہ کا دورہ کيا اور پمز اسپتال ميں زخمی اہلکاروں کی عيادت بھی کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سیکٹر جی 13 اور اطراف میں سرچ آپریشن بھی شروع کر ديا ہے۔

Tabool ads will show in this div