امریکا نے پاکستانی طلبا کیلئے فل برائٹ اسکالرشپ کااعلان کردیا

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 9جون 2021 ہے
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
[caption id="attachment_2210724" align="alignnone" width="800"]Fulbright-Pakistan فوٹو: اے ایف پی[/caption]

امریکہ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے پاکستان کے لیے 2022 فل برائٹ اسٹوڈنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام میں ٹیوشن فیس، مینٹیننس، انشورنس اور ہوائی سفر شامل ہے۔

ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے درخواست کنندہ کے پاس چار سالہ بیچلر ڈگری یا بیچلر اور ماسٹر کی مشترکہ ڈگری ہونی چاہیئے جس سے یہ معلوم ہوسکے امیدوار اپنے تعلیم کے 16سال مکمل کر چکا ہے۔

پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے درخواست گزار کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ماسٹر یا ایم فل کی ڈگری ہونی چاہیئے۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 جون 2021 ہے۔

ہر سال، 150 سے زیادہ پاکستانی امریکہ سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کرتے ہیں۔ اس متعلق یہ ویڈیو دیکھیں۔

Tabool ads will show in this div