شاہين کی فيملی نےبيٹی کے رشتے کيلئے رابطہ کياہے، شاہدآفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی کے رشتے کے لیے شاھین شاہ آفریدی کی فیملی کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شاھین شاہ آفریدی کی فیملی نے بيٹی کے رشتے کے ليے رابطہ کیا اور دونوں خاندان ابھی رابطے میں ہیں‘‘۔
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’بلاشبہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہيں اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو يہ رشتہ بن جائے گا‘‘۔
انہوں نے شاہين آفريدی کے ليے نيک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Shaheen's family approached my family for my daughter. Both families are in touch, matches are made in heaven, if Allah wills this match will be made too. My prayers are with Shaheen for his continued success on and off the field.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 7, 2021
شاہد آفریدی کی ٹویٹ پر شاھین شاہ آفریدی نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’اللہ سبحانہ وتعالی سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آپ پوری قوم کا فخر ہیں‘‘۔
Alhumdulillah. Thanks Lala for your prayers. May Allah SWT make things easier for everyone. You are the pride of entire nation. https://t.co/xfQYnb0ONZ
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 7, 2021
واضح رہے کہ 6مارچ کی شام قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اچانک ٹوئٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگئے جس میں ان کی صاحبزادی کی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے منگنی کی خبر گردش کرنے لگی۔
احتشام الحق نامی اسپورٹس رپورٹر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے بابین رشتہ طے ہوگیا ہے۔
مذکورہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں کی وضاحت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ رشتہ طے پاگیا ہے اور دو سال بعد باقاعدہ منگنی اس وقت کی جائے گی جب شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی تعلیم مکمل ہوجائے گی‘‘۔
کیا شاہین آفریدی کی منگنی شاہدآفریدی کی بیٹی سےہورہی ہے؟
احتشام الحق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے یہ ٹویٹ اس لیے کیا ہے تاکہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کا سد باب کیا جاسکے،انہوں نے لکھا کہ دونوں خاندانوں کی عزت کا خیال کریں اور ان کے آفیشل اعلان کا انتظار کریں کیونکہ ابھی بات چیت ہی چل رہی ہے،میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس مبارک گھڑی میں ان کی پرائیویسی کا احترام کریں‘‘۔
بعدازاں سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور بعض صارفین کی جانب سے اس خبر کی تصدیق سے متعلق پوچھا جانے لگا تاہم کچھ صارفین نے اپنی ٹوئٹ میں اس خبر کی تردید بھی کی تاہم چند صارفین کا کہناتھا کہ ایسی خبر نہیں پھیلانی چاہیئے۔