اکیلا گھوڑا ریس لڑے اور پھرکہےمیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

میثاق جمہوریت سے ہم نے سیکھا ہے، حمزہ
Mar 07, 2021

Bilawal Talk

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ ملنے پر کہا ہے کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے اکیلا گھوڑا ریس لڑے اور پھر کہے میں کامیاب ہوں۔

لاہور میں حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کا موقف صدر پاکستان نے تسلیم کر لیا ہے اور ہم نے قومی اسمبلی میں موجودہ حکومت کو ہرا بھی دیا ہے۔ ہمارا اصل مقصد عوام کو ریلیف دلانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نو منتخب سینیٹرز سے ووٹ کے لیے رابطہ کر رہے ہیں اور چوہدری برادران ہمارے اتحادی تھے ان کے گھر جا کر ووٹ مانگو گا۔ کیا آپ نہیں چاہتے پی ڈی ایم پنجاب کو بچائے اور وسیم اکرم پلس سے جان چھڑائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے پی ڈی ایم کا امیدوار جیتا ہے اب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہاں اور کب عدم اعتماد کرنا ہے۔ ہم پارلیمنٹ اور سڑکوں پر سیاست کریں گے جبکہ مل کر مقابلہ کریں تو جیت پی ڈی ایم کی ہوگی۔

بلاول نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے اور ماضی کے سینیٹ الیکشن سے کافی کچھ سیکھ چکے ہیں۔  کل بھی اتفاق سے فیصلے کرتے تھے آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی آج کے نہیں دہائیوں کے سیاستدان ہیں اور پی ڈی ایم قیادت نے دل سے امیدوار مان کر ووٹ دیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا ایجنڈا عوام کے مسائل ہیں کیونکہ عوام کے مسائل سامنے نہ رکھے تو عوام ہمیں معاف نہیں کریں گے۔ 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا نعرہ کہاں گیا؟

حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز دور میں کینسر مریضوں کو مفت دوائیاں ملتی تھی لیکن آج کینسر کے مریض دواؤں کے لیے دربدر پھر رہے ہیں۔ معیشت اور مہنگائی کا حال عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت سے ہم نے سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ 6 مارچ کو وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کے 178 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے۔

BILAWAL BHUTTO

HAMZA SHAHBAZ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div