مسافروں کی سيفٹی پرکوئی سجھوتہ نہيں کرونگا،اعظم سواتی
جوذمہ دارہوا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ شہريوں کی سيفٹی کا مسئلہ ہے اور سيفٹی پر کوئی کمپرو مائز نہيں کيا جاسکتا۔ ٹريک کی اپ گريڈيشن کے حوالے سے اجلاس بھی بلایا ہے۔
سما سے خصوصی گفتگو میں وزیر ریلوے نے کہا کہ سکھر کے ريلوے ٹريک کی حالت بہت خراب ہے۔ اپ گريڈيشن کی بہت ضرورت ہے۔
واقعہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 4 سے 5 روز میں مل جائے گی۔ حادثے میں کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کی رات کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کو روہڑی کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں خاتون جاں بحق، جب کہ 40 مسافر زخمی ہوئے۔