کراچی: لاہور جانیوالی ٹرین کو حادثہ،خاتون جاں بحق

بحالی کا کام مکمل

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریلوے گاڑی کو روہڑی کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر کھائی میں جا گریں۔ حادثے میں خاتون جاں بحق، جب کہ 23 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ روہڑی کے قریب منڈو دیرو اور سانگی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ حادثے میں ٹرين کی 9 بوگياں پٹڑی سے اتريں۔ کئی مسافر اندر ہی پھنس گئے۔ حادثے میں جاں بحق خاتون کا تعلق کراچی کے علاقے لانڈھی سے تھا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔ حادثے میں 23 مسافر زخمی بھی ہوئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشويش ناک ہے۔

ابتدا میں مقامی افراد اور ايدھی رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہريوں کو نکالنا شروع کيا۔ بعد ازاں پوليس، رينجرز اور پاک فوج کے جوان بھی پہنچ گئے۔ جنہوں نے زخميوں کو اسپتال منتقل کيا۔

تمام زخمی افراد کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد بوگياں کليئر کردی گئيں۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹریک سے پٹڑياں ہی اکھڑ چکيں تھیں۔ 200 فٹ حصہ غائب تھا۔ 2 کلو ميٹر لائن دوبارہ بچھانا ہوگی۔

ابتدا میں اندھيرے اور وسائل نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائيوں ميں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثے کے باعث ٹریک پر ٹرينوں کی آمد و رفت روک دی گئی تھی، تاہم کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپريشن کے بعد ایک جانب کا ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر فدا حسین کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نہيں لگتا۔ بڑے حادثے سے بچ گئے ہيں۔ حادثہ کيوں پيش آيا، ابھی تک وجہ معلوم نہيں ہوسکی۔

واضح رہے کہ 31اکتوبر سال 2019 کو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے کم از کم 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ آگ کراچی سے راول پنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں لگی تھی۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کی لاشیں ناقابل شناخت حالت میں تھیں۔

RAILWAY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div