وزیراعظم سے ملاقات، حفیظ شیخ کااستعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

وزیراعظم نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی اور ملاقات میں وزیراعظم نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے حفیظ شیخ کی خدمات ہیں، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی کی امید پر 6ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم وہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد 11جون کے بعد وفاقی وزیر نہیں رہیں گے اور 11جون کے بعد بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

finance minister

PM IMRAN KHAN

HAFEEZ SHEIKH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div