کیا شاہین آفریدی کی منگنی شاہدآفریدی کی بیٹی سےہورہی ہے؟

شاہد آفریدی اچانک ٹوئٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگئے

ہفتے کی شام قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اچانک ٹوئٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگئے اور ان کی صاحبزادی کی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے منگنی کی خبر گردش کرنے لگی ۔

ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا نام اس وقت ٹرینڈ کرنے لگا جب احتشام الحق نامی اسپورٹس رپورٹر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے بابین رشتہ طے ہوگیا ہے ۔

مذکورہ ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں کی وضاحت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ رشتہ طے پاگیا ہے اور دو سال بعد باقاعدہ منگنی اس وقت کی جائے گی جب شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی تعلیم مکمل ہوجائے گی‘۔

احتشام الحق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے یہ ٹویٹ اس لیے کیا ہے تاکہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کا سد باب کیا جاسکے،انہوں نے لکھا کہ دونوں خاندانوں کی عزت کا خیال کریں اور ان کے آفیشل اعلان کا انتظار کریں کیونکہ ابھی بات چیت ہی چل رہی ہے،میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس مبارک گھڑی میں ان کی پرائیویسی کا احترام کریں‘۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور بعض صارفین کی جانب سے اس خبر کی تصدیق سے متعلق پوچھا جانے لگا تاہم کچھ صارفین نے اپنی ٹوئٹ میں اس خبر کی تردید بھی کی تاہم چند صارفین کا کہناتھا کہ ایسی خبر نہیں پھیلانی چاہئیے ۔

تاہم دونوں خاندانوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

Shaheen Shah Afridi

Tabool ads will show in this div