اپوزیشن نے اپنی اکثریت ثابت کردی ہے، یوسف رضا گیلانی
متحدہ رہنماء خالد مقبول صدیقی سے ملاقات
يوسف رضا گيلانی کہتے ہيں انہوں نے سينيٹ کا اليکشن لڑا تو وزيراعظم کو پارليمنٹ کی قدر ہوگئی، اپوزيشن نے ضمنی انتخابات کے بعد وزيراعظم کے حلقے ميں سينيٹ کا اليکشن جيت کر اپنی اکثريت ثابت کردی ہے۔
پی ڈی ایم کے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ميں نے سينيٹ کا اليکشن لڑا تو وزيراعظم کو پارليمنٹ کی قدر ہوگئی، جو وزيروں سے نہيں ملتے تھے اب سب سے ملنے لگے ہيں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزيشن ضمنی انتخاب ميں پورے ملک سے جیتی، اسلام آباد سے سينيٹ کی سيٹ بھی جيت کر اکثريت ثابت کردی۔