کھانا کیوں نہیں بنایا، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

مصری شہری کو گرفتار کرلیا گیا

ایک مصری شہری نے اپنی بیوی کو کھانا نہ بنانے پر قتل کردیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے معروف محلے شبرا الخیمہ میں کھانا بنانے سے انکار پر شوہر کی جانب سے تشدد کے دوران گیس کا چولہا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

میڈیا کے مطابق مصری شہری نے بیوی سے کھانا تیار کرنے کیلئے کہا، تاہم خاتون نے معذرت کرلی، جس پر شوہر آگ بگولہ ہوگیا اور گیس کا چولہا اٹھا کر سر پر دے مارا۔

پبلک پراسیکیوشن نے قاتل شوہر کو پوچھ گچھ کیلئے 4 روزہ ریمانڈ پر حراست میں لے لیا، ہلاک ہونے والی خاتون حاملہ تھی۔

پبلک پراسیکیوشن نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی اور خفیہ سروس کے اہلکاروں کو واقعے کی مزید تحقیقات کی ہدایت کردی۔

Tabool ads will show in this div