ویڈیو:ن لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس شروع کی گئی تو وہاں موجود پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے ارد گرد جمع ہوگئے۔ ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جس میں عمران خان کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس دوران ن لیگی رہنماؤں بھی پریس کانفرنس کرنے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان مسلسل نعرے لگاتے رہے۔
بعد ازاں پریس کانفرنس کے اختتام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کے رہنماؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تھپڑ دے مارے۔
صورت حال نازک ہوئی تو پی ٹی آئی کارکنوں اور ن لیگی رہنماوں کے درمیان ایک موقع پر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ تاہم سیکیورٹی پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کرایا۔
معاملہ حل ہونے کے بعد ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے دوبارہ پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ اس دوران بھی پی ٹی آئی کے کارکنان مسلسل نعرے لگاتے رہے۔
نازک صورت حال کے پیش نظر پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے پارلیمںٹ ہاؤس جانے والے راستوں کو سیل کردیا ہے۔