چینی شخص دن میں ایک کلو سرخ مرچ کھانے کا عادی

Li-Yongzhi

بیجنگ: چین میں 54 سالہ شخص سرخ مرچیں کھانے کا اتنا شوقین ہے کہ اپنے اس شوق کو پروفیشن ہی بنا لیا ہے، یہ شخص ایک دن میں ایک کلو مرچیں کھا جاتا ہے۔

چین میں لی یونگزی نامی شخص سرخ مرچ کو صبح و شام ہر چیز کیساتھ کھانا پسند کرتا ہے۔ اسکی پسند کا عالم یہ ہے کہ وہ صبح اٹھتا ہے تو تب بھی اسکے منہ میں مرچ ہوتی ہے۔

اس شخص کے شوق کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس بات کا تصور ہی نہیں کرتا کہ وہ بغیر سرخ مرچ کھائے زندہ رہ سکتا ہے۔

لی یونگزی کہتا ہے کہ اگر اسکے پاس کھانے کو سرخ مرچ نہ ہو تو وہ خوش نہیں رہ سکتا۔ اسکا کہنا ہے کہ اگر اسکے پاس کھانے کو گوشت نہ ہو تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر مرچ نہ ہو تو ٹھیک نہیں۔

لی یونگزی کا یہ شوق اسکے لیے خوش قسمت ثابت ہوا اور اب وہ اپنے اس شوق کو پروفیشن بنا چکا ہے جس سے وہ کافی پیسے بھی کما لیتا ہے۔ سماء

CHINA

Chinese man

Tabool ads will show in this div