اہم خبر:تحريک انصاف کےکارکن آج ڈی چوک پہنچیں گے
ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔
آج وزیراعظم ایوان زیریں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرينگے۔ پی ٹی آئی کارکن جناح ہاؤس میں وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونگے۔
عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئئے تحريک انصاف کے کارکن آج ڈی چوک پہنچیں گے۔ جڑواں شہروں سمیت جہلم، اٹک اور دیگرعلاقوں سے کارکن آئیں گے۔
پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، پیپلزپارٹی سندھ نے ہنگامی اجلاس آج طلب کرليا۔ لانگ مارچ کی تیاریوں کاجائزہ لیا جائے گا۔ انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن میں ارکان اسمبلی کو فنڈز دينے کے سماء تہلکہ کی گونج۔ پیپلز پارٹی کی درخواست 11 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر۔ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر بھی اسی روز سماعت ہو گی۔
نہ ميک اپ نہ کوئی بناؤ سنگھار، سفيد شلوار قميض پہن کر آئيں۔ سفيد چادر بھی اوڑھيں۔ پشاور یونیورسٹی کی طالبات کيلئے نيا ڈريس کوڈ جاری کرديا۔