متحدہ اپوزیشن کا کل قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کااعلان

وزیراعظم عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے
Mar 05, 2021

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کیلئے کل (ہفتہ کو) ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید جانیے: ووٹ نہ دینے والا پارٹی سے فارغ ہوگا، وزیراعظم کااعلان

قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کی صبح ہوگا، تاہم اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد کل کے اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ارکان مجھے نااہل سمجھتے ہیں تو خلاف ووٹ دیں، وزیراعظم

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کیلئے اعتماد کے ووٹ کیلئے قرار داد پیش کریں گے۔

مزید جانیے: شکست تسلیم کرنیکا حوصلہ ہونا چاہیے،الیکشن کمیشن

وزیراعظم عمران خان نے آج حکومت اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو رکن ووٹ نہیں دے گا، اسے پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا۔

IMRAN KHAN

Pakistan Democratic Movement

Tabool ads will show in this div