مرغی کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت کاعوام کو بائیکاٹ کامشورہ

بیس روپے فی کلو تک کا اضافہ
Mar 05, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/Chicken-Rates-Psh-Pkg-05-03.mp4"][/video]

پشاور سمیت ملک بھر میں برائیلر مرغی کی قیمیتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ زندہ مرغی 253روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 20روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا جبکہ حکومت نے عوام کو مرغیوں کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا۔

مرغی کے بیوپاری شاہ حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب سے اتنا مال نہیں مل رہا ہے جتنا ہمیں ضرورت ہوتا ہے اور جو چیز پہلے 200روپے کا ملتا تھا اب 230 اور 240 روپے میں مل رہا ہے۔

صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہمیں سبزیاں ،دالیں اس پر بھی فوکس کرنا چاہیے، جس کے بعد مرغیوں کے نرخ خود بخود نیچے آجائیں گے۔

chicken prices

Tabool ads will show in this div