کم کرایوں کیساتھ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال

پہلی پرواز بھی لاہور روانہ
Mar 05, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2208234" align="alignright" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائیہ سفر بحال کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں 3پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ پروازیں پير، بدھ اور جمعہ کو چلائی جائیں گی۔

لاہور سے پہلی پرواز پی کے 650 اسلام آباد کیلئے آج بروز جمعہ 5 مارچ کو روانہ ہوئی۔ پروازوں کی بحالی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ايئر پورٹ پر کیک بھی کاٹا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں شہروں کے مابین فضائی سروس کو کرونا وباء کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اے کی جانب سے اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے اسلام آباد کی پروازوں کیلئے خصوصی کرایے بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

Tabool ads will show in this div