صادق سنجرانی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

دیگر رہنماؤں سے بھی رابطے
Mar 04, 2021

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کرکے کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے دوبارہ صادق سنجرانی کو نامزد کردیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی سیٹ کا دفاع کرنے کیلئے سینیٹرز سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ صادق سنجرانی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ٹیلی فون کیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ میں اور جام کمال اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پرویز الہیٰ نے یقین دلایا ہے کہ وہ خود چیئرمین سینٹ کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے ممکنہ حریف یوسف رضا گیلانی سے بھی رابطہ کرکے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے ووٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ان کے ساتھ کام کیا اور بہت کچھ سیکھا ہے۔ ضرورت پڑی تو میں پھر ان کے پاس آجاؤں گا۔

صادق سنجرانی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی ملاقات کی اور چیئرمین کے انتخاب کے دوران ووٹ دینے کی درخواست کی۔ بعد ازاں صادق سنجرانی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر کبیر شاہی سے ملنے پہنچے اور حمایت مانگی۔ میزبانوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات جمعہ پانچ مارچ کو طے ہوئی ہے۔

SENATE

Sadiq Sanjrani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div