وزیراعظم کوووٹ دینا نہیں آتا ملک کیا چلائیں گے، خورشیدشاہ

شہریار آفریدی نے حکومت کو مروا دیا
Mar 04, 2021

Khursheed Shah montage

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہيں کہ عمران خان کا ووٹ بھی مسترد ہوا اور جس وزیراعظم کو ووٹ دینا نہیں آتا وہ ملک کیا چلائے گا۔

اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ اب وزیراعظم کا پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ 169 ارکان نے وزیراعظم سے کہہ دیا جان چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے تو حکومت کا ساتھ دیا لیکن شہریار آفریدی نے مروا دیا۔

پیپز پارٹی رہنما نے کہا کہ سینیٹ اليکشن میں حکمرانوں کو پتہ چل گیا کہ سیاست کیا چیز ہے۔ اب ملک میں نئے فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہیئں۔

وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کرینگے

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے سے قوم سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ بدھ 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کے امیدوار حفیظ شیخ کو پی ڈی ایم اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے اَپ سیٹ شکست ہوئی جس کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔

KHURSHEED SHAH

yousaf raza gillani

SENATE ELECTIONS 2021

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div