پورے پاکستان سے مبارک باد کی کالز آرہی ہیں،حمزہ شہباز

حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی عوام کے جذبات کی ترجمانی ہیں۔ بڑی کامیابی پر پورے ملک سے لوگوں نے کالز کرکے مبارک باد دی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت اگر مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف کچھ نہیں کریں گی تو ایسے عوامی فیصلے آئیں گے۔ مہنگائی کا ایسا طوفان پاکستان کے غریب عوام نے کبھی نہیں دیکھا۔ پونے 3 سال انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ حکومتی ترجمان جھوٹ بولتے اور سبز باغ دکھاتے ہیں۔ قیمتوں کا جائزہ لیں تو آج گروتھ ریٹ منفی میں جا رہا ہے۔
پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر اپوزیشن رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل مشاورت سے مرتب کریں گے۔ چند دن انتظار کریں، پی ڈی ایم اچھے فیصلے کريگی۔ پی ڈی ایم اکیلی جماعت نہیں،11جماعتیں ہیں، جو ہوگا سب کی مشاورت سے ہوگا۔