گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل6 میں پہلی فتح

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے چودھویں میچ میں کوئٹۃ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22رنز سے شکست دیدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل6 میں پہلی کامیابی بھی حاصل کی جبکہ ایک سے قبل کوئٹہ لگاتار میچز میں شکست کا مزہ چکھ چکی ہے۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان ذمہ دارانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66رنز کی اننگز کھیلی تاہم دیگر کھلاڑی انکا ساتھ دینے میں ناکام رہے۔ ملتان کی جانب سے جیمز وینس24، شان مسعود1، ریلی روسو3، صہیب مقصود2، خوشدل شاہ 19، کارلوس برتھ ویٹ4، سہیل خان8 رنز بناسکے۔ کوئٹہ کیجانب سے قیس احمد نے 3 محمد حسنین اور زاہد محمود نے جبکہ 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نوجوان عثمان خان نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ صائم ایوب 23، فاف ڈوپلسی 17، اعظم خان17، سرفراز احمد3، بین کٹنگ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے 11 اور قیس احمد1 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی، عمران طاہر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل خان، عمران خان جونئیر ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، جیمز وینس، شان مسعود، ریلی روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، کارلوس برتھ ویٹ، سہیل خان، عمران طاہر، عمران خان جونئیر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: کپتان سرفراز احمد، فاف ڈو پلیسی، عثمان خان، محمد عظم، صائم یوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، محمد حسنین اور قیس احمد شامل ہیں۔