پی ایس ایل میچز لاہورسے کراچی منتقل کرنےپر غور

اسٹٰک ہولڈرز سے مشاورت جاری
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

لاہور میں 10 مارچ سے شیڈول پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)6 کے میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیوببل کے باوجود چار کوویڈ کیسز پازیٹو آنے پر پی سی بی حکام خاصے پریشان ہیں اور لیگ کو جاری رکھنے کیلیے کراچی میں بائیوببل کے تمام انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد مزید کسی ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنے کے بجائے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کروالیے جائیں۔

بورڈ حکام تمام حالات، واقعات کا جائزہ لے کر سوچ وبچار کرنے میں مصروف ہیں کہ لیگ کو اب کس طرح مکمل کرنا ہے اور کیا ایک ہی جگہ میچز کرانا مناسب ہوگا یا پھر پہلے سے جاری کردہ پلان پر عمل کیا جائے۔

پہلے سے طے شدہ شیڈول کےمطابق کراچی میں سات مارچ کوآخری پی ایس ایل کا میچ کھیلا جانا ہے، جس کےبعد فائنل سمیت تمام 14 میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔

NATIONAL STADIUM

PSL 2021

PSL6

PSL Matches

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div