قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو رد کردیا،بلاول بھٹو

یوسف گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کروائیں گے
Mar 03, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/Bilawal-Bhutto-Pc-Isb-03-03.mp4"][/video]

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سینیٹ میں اسلام آباد کی سیٹ پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کی ناکام پالیسی کو قومی اسمبلی میں رد کردیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قومی اسمبلی سے شکست دلوانا ایک بڑی کامیابی ہے اور اب یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا چیئرمین بھی منتخب کروایا جائے گا۔

انہوں نے پی ڈی ایم اور جمہوریت کا مستقبل روشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کےممبران کے لحاظ سے پی ڈی ایم جیت چکی ہے اور حکومت پارلیمان ہار چکی ہے جس سے پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکمت عملی باہمی مشاورت سے وضح کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں بھی حکومت کوچیلنج کیا اورشکست دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ایک ہی موقف رہا ہے جو یہ ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

NATIONAL ASSEMBLY

BILAWAL BHUTTO

senate elections

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div