فیصل واوڈا نااہلی سے بچ گئے

عدالت نے نااہلی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نااہلی سے بچ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے غلط بیان حلفی پر نااہلی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے باعث انہیں عدالت نااہل قرار نہیں دے سکتی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کا جائزہ لے اور فیصلہ کرے۔

قومی اسمبلی کی نشست سے فیصل واوڈا مستعفی

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہورہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیا ہے جس پر وہ سینیٹ الیکشن لڑرہے ہیں۔

ISLAMABAD HIGH COURT

senate election

pti govt

Tabool ads will show in this div