سیٹوں کی خرید و فروخت پر حریم شاہ کے انکشافات

معروف ٹک ٹاکر حريم شاہ سياستدانوں سے نالاں ہيں اور کہتی ہيں کہ يہ سب آپس ميں ملے ہوئے ہيں۔
سماء کے پروگرام نيا دن ميں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے سب طے کیا ہوا ہوتا ہے اور جن کے پاس پيسہ ہوتا ہے وہی سينيٹ ميں جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ديکھيں گے کہ ووٹ کو کتنی عزت ملتی ہے۔
علی حيدر گيلانی کی لیک ویڈیو پر اظہار رائے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نقلی نہیں لگتی۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کيا کہ وہ علی حيدر گيلانی کے خلاف نوٹس ليں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاستدان پیسے کو زیادہ ترجیج دیتے ہیں اور وہ خود بہت ساری باتوں کی گواہ ہیں لیکن وہ ایسے نام ظاہر کرنا چاہتیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہی جب شیخ رشید ریلوے کے وزیر تھے اس زمانے میں بھی کچھ باتیں میرے سامنے آئیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی تفصیل ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ لیکن انہوں نے عمران خان کو بھی مشورہ ديا کہ وہ اپنے قريبی ساتھيوں پر نظرثانی کريں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تو نہیں کہ وہ سینیٹر بنیں اور ویسے بھی ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ وہ اس معاملے میں حصہ لے سکتیں۔