سینیٹ انتخابات:آصف زرداری کا پہلا بیلٹ پیپرضائع،دوبارہ جاری کیاگیا
ہاتھ کی کپکپاہٹ کےباعث مہرغلط لگی

سینیٹ انتخابات میں سابق صدر آصف علی زرداری کوپہلےجاری کیا گیابیلٹ پیپرضائع ہوگیا۔آصف زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کےباعث مہرغلط لگی تو آصف زرداری نےریٹرننگ افسرکوبیلٹ پیپردوبارہ جاری کرنے کی درخواست کردی جس کےبعدانھیں دوبارہ بیلٹ پیپرجاری کردیا اورانھوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔