پاکستان اور ازبکستان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر متفق
تاشقند : پاکستان اور ازبکستان نے تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے، اسلام کریموف نے پاکستان کے تجارتی روڈ میپ کو اہمیت کا حامل قرار دیا، وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں ازبکستان کی تیز رفتار ترقی سے متاثر ہیں۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے، وزیراعظم نواز شریف اور ازبک صدر اسلام کریموف نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ازبکستان کی تیز رفتار ترقی سے متاثر ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک ازبک دیرینہ ثقافتی تعلقات ہیں، خطے میں ازبکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
ازبک صدر اسلام کریموف نے پاکستان کی امن پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تجارتی روڈ میپ اہمیت کا حامل ہے، میاں نواز شریف کا دورہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو فروغ دے گا۔ سماء