پیپلزپارٹی کے خلاف تحریک چلائی جائے گی، ذوالفقارمرزا
اسٹاف رپورٹر
کراچی: سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے توپوں کا رخ اپني جماعت کي طرف کرديا ہے۔۔۔ وہ کہتے ہيں پيپلز پارٹي کے خلاف تحريک چلائي جائے گي۔
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کراچی ایئرپورٹ پر ميڈيا سے بات کرتےہوئے کہا کہ کراچی از خود نوٹس کیس میں عدالتي فیصلے نے ان کے موقف کی تائید کردی ہے۔
پیپلزپارٹی کے وزراء اور سینیٹرز ان کے ساتھی نہیں ۔ لیکن ان کے اہل خانہ ضرور ان کے ساتھ ہیں۔ ذالفقار مرزا کہتے ہيں وہ بزدل نہیں اور ہر جگہ جائیں گے جبکہ تحریک بھی چلائیں گے۔ سماء