گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل6 میں مسلسل چوتھی شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا، اوپنر پال اسٹیرلنگ اور ایلکس ہیلز نے 50رنز کا اوپنگ آغاز فراہم کیا۔ پال اسٹیرلنگ 56، ہیلز23 جبکہ روحیل نذیر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ کی جانب سے زاہد محمود نے 2جبکہ ڈیل اسٹین ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کیھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بیٹنگ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز شروع ہی سے دباؤ کا شکار نظر آئے۔ کوئٹہ کی جانب سے اوپنر صائم ایوب5، کیمرون ڈیلپورٹ1، فاف ڈوپلیسی17، اعظم خان4 اور بین کٹنگ 23 رنز بناسکے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سرفراز احمد شاندار مزاحمت کی اور54 رنز بناکر فہیم اشرف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف3، حسن علی2 جبکہ شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ: کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پیل سالٹ، حیسن طلعت، آصف علی ، افتخار احمد، پال اسٹیرلنگ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونئیر، حسن علی اور فواد احمد شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: کپتان سرفراز احمد، فاف ڈوپلیسی، کمیرون ڈیلپورٹ، محمد اعظم، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، محمد حسنین اور عثمان شینواری شامل ہیں۔