حفیظ شیخ کی جیت اپوزیشن کےتابوت میں آخری کیل ہوگی

فواد چوہدری کا دعویٰ

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوآف ہینڈز کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی متحد ہیں۔ سینٹ الیکشن میں حفیط شیخ کی جیت اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ہوگی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل سينيٹ الیکشن بڑا سياسی معرکہ ہے، وزيراعظم کے ظہرانے ميں181ميں سے176ارکان شريک ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے ہے کہ ووٹ کی سیکریسی حتمی نہیں ہے، لیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےپرمن وعن عمل ہونا چاہیے، یہ مؤقف کمزور ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ عمران خان 2013 سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں، 2002 سے یہ بحث چل رہی ہے کہ سینیٹ الیکشن کیسے شفاف بنائیں۔ 2006 میں میثاق جمہوریت ہوا جس میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرنے کی بات ہوئی۔ چارٹرآف ڈیموکریسی میں اور بھی بہت سی اچھی باتیں ہیں۔

فواد چوہدری نے سندھ میں معاملے کے حوالے سے کہا کہ اُميد ہے کہ اليکشن کميشن سندھ کے معاملے کا نوٹس لے گا۔

pti govt

HAFEEZ SHEIKH

PDM

Tabool ads will show in this div