ٹوئٹر پر شاہد آفریدی اچانک کیوں ٹرینڈ کرنے لگا؟

شاہد آفریدی پاکستان سپرلیگ 6میں ملتان کا حصہ ہیں
Mar 01, 2021

شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اسی لیے آج ان کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مداحواں ، کھلاڑیوں اور کرکٹ سے تعلق رکھنے والوں نے مبارکباد دی جس کے باعث ان کام نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

شاہد آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہونے والے سابق کپتان شاہد آفریدی آج اپنی 41ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

سن 1996ء میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے شاہد آفریدی بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں، ان دنوں آفریدی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں ملتان سلطان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

شاہد آفریدی نے 1996 میں اپنے دوسرے انٹرنیشنل میچ میں 37 گیندوں پردنیا کی تیزترین سنچری بنا کرراتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔

سال 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان نے شاہد آفریدی کی بہترین بیٹنگ کی وجہ سے جیتا۔

بوم بوم آفریدی کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مداحواں ، کھلاڑیوں اور کرکٹ سے تعلق رکھنے والوں نے سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔

Tabool ads will show in this div