سینیٹ الیکشن میں اس مرتبہ پیسہ نہیں چلے گا،شیخ رشید

الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کا زور کم ہوگا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے بعد اب خیبرپختونخوا میں بھی معاملات طے ہو جائیں گے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس مرتبہ بار پیسہ نہیں چلے گا اور یہ بات آصف زرداری کی سمجھ میں بھی آچکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کا زورمزید کم ہوجائےگا۔ نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوئی ہے تاہم وہ آنا چاہیں گے تو انہیں 24 گھنٹے میں سلپ مل جائے گی۔

SHAIKH RASHEED

Pakistan Democratic Movement

PDM

Tabool ads will show in this div