تیسرا ون ڈے؛ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

172.16.16.9_07_201511171536

شارجہ: پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیم نے اسکواڈ میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کرتے ہوئے یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو شامل کیا ہے۔ یاسر شاہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔

پہلے میچ میں گرین شرٹس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تاہم دوسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ 95 رنز سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔

پاکستان اسکواڈ: اظہر علی، بابر اعظم، محمد حفیظ، افتخار احمد، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، انور علی، وہاب ریاض، ظفر گوہر اور محمد عرفان۔ سماء

ENGLAND

3rdODI

Tabool ads will show in this div