اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

دیگر کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ جاری
فوٹو: اسلام آباد یونائیٹڈ
فوٹو: اسلام آباد یونائیٹڈ
[caption id="attachment_2204694" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اسلام آباد یونائیٹڈ[/caption]

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)6 کے آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جانے والے میچ سے قبل ایک کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے انہیں2 روز قبل کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر کھلاڑی کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فواد احمد کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ اسکواڈ کے دیگر اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آنا تھا۔

IUvQG

PSL 2021

PSL6

Tabool ads will show in this div