چمن میں بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود برآمد
اسٹاف رپورٹ
چمن: بلوچستان میں بھی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے ۔۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ایف سی نے آپریشن کےدوران دو مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا۔
کارروائی کے دوارن خودکش جیکٹس ، بارودی سرنگیں ، بھاری مقدار میں بارود اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چمن میں کارروائی کی گئی ۔۔ اس دوران خودکش جیکٹ، چوبیس سو بارودی سرنگیں، دھماکا خیز مواد کے چھبیس سو پیکٹس ۔۔ آٹھ دیسی ساختہ بم اور اٹھارہ بارود کی بنی اینٹیں شامل ہیں۔
اس کےعلاوہ پانچ سو سولہ آئی ای ڈی ڈیوائسز، ایک سو باہتر ریموٹ کنٹرول ، بارہ سو فیوز ، چوبیس ٹائمرز، ایک سو اڑتالیس الیکٹرک ڈیوائسز، بارہ سوئچز، دو سو پچاس ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کرلئے گئے ۔۔ ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ و بارود دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کیا جانا تھا۔ دوافراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔