پرینیتی چوپڑہ نےنتاشالاکھانی کی تصاویرکیوں شیئرکیں؟

اداکارہ نے انسٹااسٹوریزمیں تصاویرشیئرکیں
[caption id="attachment_2204314" align="alignnone" width="800"] تصویر: سماء ڈیجیٹل[/caption]

ملکہ ترنم نورجہاں کی نواسی اور معروف پاکستانی میک اپ آرٹسٹ نتاشا لاکھانی ذرامنفرد طریقے سے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرناجانتی ہیں۔

نتاشا نے بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کی نئی فلم '' دی گرل آن دی ٹرین '' میں اپنائے گئے اندازجیسا میک اپ کیا ، ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں پری نیتی چوپڑہ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوریز پر یہ ٹیوٹوریل شیئرکیا۔

یہ اسکرین شاٹ اپنی انسٹا پوسٹ میں شیئرکرتے ہوئے نتاشا نے اپنے فالوورز کیلئے لکھا '' میں جانتی ہوں کہ یہ ذاتی تشہیرہے لیکن مجھے ایسا کرکے مزہ آیا"۔

نتاشا نے بتایا کہ ایسا کرنے کا آئیڈیا انہیں ایک خاتون کی جانب سے دیا گیا تھا اور وہ ایسی خواتین سے محبت کرتی ہیں جو دوسروں کے کام کو پہچان دلوانا چاہیں ۔

نتاشانے انسٹا اور یو ٹیوب پرعلیحدہ سے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کس طرح سے چہرے پرنقلی زخم ، خون دکھایا تا کہ وہ بالکل پری نیتی جیسے دکھ سکیں۔

کراچی میں برائیڈل میک اپ کیلئے مقبول ترین نتاشا اکثروبیشتر انسٹاگرام پر فالوورزکو بھی میک اپ کی بنیادی تکنیکس اور جلد کی حفاظت کےگُرسکھاتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل نتاشا نے میک اپ اور اسٹائل کیلئے معروف اپنی نانی ملک ترنم نور جہاں کا انداز بھی کاپی کیا تھا جسے انسٹا صارفین نے بےحد سراہاتھا۔

Parineeti Chopra

NATASHA ALI LAKHANI

Tabool ads will show in this div