انوشےعباسی کامیڈی شو''اسپورٹس پالٹکس''کی میزبان بن گئیں

اداکارہ کا آن ائرڈرامہ رقص بسمل ہے
[caption id="attachment_2204434" align="alignnone" width="800"] تصویر:وال نٹ[/caption]

ڈرامہ سیریل ''' رقص بسمل '' کی سکینہ اداکارہ انوشے عباسی اداکاری کے علاوہ میزبانی بھی کریں گی۔

انوشے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل اسپورٹس پلیٹ فارم بی اسپورٹ پرکامیڈی شو '' اسپورٹس پالٹکس '' کی میزبانی کررہی ہیں۔

اسپورٹس کامیڈی اسکیچ شو میں انوشےکے علاوہ دی فورمین شوسے مقبولیت حاصل کرنے والے خالد بٹ اور فیضان نجیب ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 6 کی مناسبت سے اس شو کے مختلف سیگمنٹس میں بلائے جانے والے مہمان منفرد اندازمیں کرکٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہیں۔

پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہوئے انوشے عباسی کاکہنا تھا کہ کھیلوں کے پروگرام کی میزبانی ایک بہت ہی الگ بات ہے، پورا پاکستان کرکٹ سے محبت کرتا ہے اور میرے لیے یہ تجربہ کافی پرجوش رہا۔

اداکارہ کے مطابق پروگرام سے کھیلوں کے حوالے سے بھی کافی کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

اسپورٹس پروگرام کی میزبانی کے علاوہ انوشے عباسی کا آن ائر ڈرامہ ''رقص بسمل '' ہے جس میں ان کے مقابل مومن ثاقب ہیں،

ہاشم ندیم کے تحریرکردہ اس ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں عمران اشرف اعوان، سارہ خان، گل رعنا ، محمود اسلم اور دیگرشامل ہیں۔

anoushay abbasi

SPORTS PAALTIX

Tabool ads will show in this div