ٹنڈوالہ یار میں ٹماٹر 2روپے کلو میں فروخت
فصل اترتے ہی حکومت ایکسپورٹ پر پابندی لگا دیتی ہے
سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار میں ٹماٹر اتنے سستے ہوگئے کہ دو روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے جب بھی فصل اترتی ہے تب حکومت ايکسپورٹ پر پابندی لگا ديتی ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکيٹ ميں دام نہيں ملتے۔
کاشت کاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے لیے ايسی پاليسياں بنائی جائيں جس سے نہ صرف فصل کے اخراجات پورے ہو بلکہ منافع بھی ملے۔
ٹماٹروں کی قیمت اس قدر کم ہونے پر کاشت کار فصل ختم کرکے جانوروں کو کھلانے لگے۔