سندھ ميں اسکول معمول کے مطابق نہيں کھليں گے

کلاس میں 50فیصد بچے ہی بٹھائیں گے
Mar 01, 2021

Saeed ghani on covid School

سندھ حکومت نے صوبے میں اسکول معمول کے مطابق نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے نجات ملنے پر ہی تعلیمی اداروں ميں 100 فيصد حاضری ممکن ہے۔ کرونا ختم ہونے تک 50 فيصد بچے ہی کلاس ميں بٹھائيں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ 100 فیصد بچوں کے ساتھ سماجی فاصلہ کیسے یقینی بنائيں؟ اسکول میں ایس او پیز میں عملدرآمد ہوگا۔

یکم مارچ سے تمام اسکول روزانہ کھلیں گے،شفقت محمود

واضح رہے کہ 25 فروری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے یکم مارچ 2021 سے ہفتے میں 5 روز کے لیے کھُلیں گے اور اس فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

ملک میں تعلیمی اداروں کو یکم فروری سے کھولا گیا تھا تاہم بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں بچوں کو روز بلانے پر پابندی عائد تھی۔

پچھلے برس نومبر میں تعلیمی ادارے کرونا کیسز بڑھنے کے باعث 2 ماہ کے لیے بند کر دیے گئے تھے۔ اس سے قبل، ستمبر کی 23 تاریخ سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے گئے تھے۔

مارچ 2020 میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافے کےبعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا ۔ اس دوران طلبہ کو آن لائن تعلیم دی جاتی رہی تاہم امتحانات منسوخ کرکے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔

Shafqat Mahmood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div