وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورہ پر ازبکستان پہنچ گئے

Nawaz-Sharif

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر ازبکستان پہنچ ہوگئے جہاں وہ ازبک قیادت کے ساتھ علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ہوا بازی کے بارے میں معاون خصوصی شجاعت عظیم سمیت اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ ازبکستان برادر ملک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطوں کا تسلسل ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اور مختلف عالمی و علاقائی امور پر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں۔

پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان ممالک کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے سے متعلق پاکستان کی اعلٰی ترجیح اور عزم کا عکاس ہے۔

اس دورے سے توانائی، تجارت، علاقائی رابطوں، ثقافت، سیاحت اورعوامی رابطوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کے موقع فراہم کرے گا۔

تاشقند میں قیام کے دوران وزیراعظم ازبک صدر اسلام کریموف سے ملاقات اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفت و شنید کریں گے۔ سماء

PM

Central Asia

Islam Karimov

Uzbik president

Tashkent

Shavkat Mirziyoyev

Tabool ads will show in this div