Uncategorized

امریکی ایوان نمائندگان میں 19کھرب کا کرونا پیکج منظور

دو سو بارہ اراکین کی مخالفت
فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

امریکی صدر جوبائیڈن کے 19کھرب ڈالر کا کرونا پیکچ کو امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان کے 219ارکان نے صدر جوبائیڈن کے کرونا امدادی پیکیج کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 212ارکان نے مخالفت کی۔

نئے امریکی کرونا امدادی پیکیج کے ذریعے ویکسین اور طبی اشیا کے اخراجات کو پورا کیا جائے گا، علاوہ ازیں کرونا وبا کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہونے والے کاروبار اور مقامی حکومتوں کی مدد سمیت شہریوں کو بھی 1400ڈالر فی کس ادائیگی کی جائے گی۔

اپوزیشن نے خطیر رقم کی وجہ سے امدادی پیکیج کی مخالفت کی تھی تاہم حکمراں جماعت کے ارکان کا مؤقف ہے کہ معیشت کا پہیہ چلانے کیلیے یہ امدادی پیکیج بہت ضروری ہے۔

حال ہی میں ملک کی صدارت سنبھالنے والے جوبائیڈن کی ایوان زیریں میں قانون سازی کے معاملے میں پہلی کامیابی ہے تاہم اصل امتحان امدادی پیکیج کا سینیٹ سے منظور ہونا ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن کے یکساں 50، 50 ارکان ہیں۔

اگر سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں مقابلہ برابر رہتا ہے تو پھر نائب صدر کملا ہیرس قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اپنے ووٹ کے ذریعے امدادی پیکیج کو منظور یا نامنظور کرسکتی ہیں۔

JOE BIDEN

COVID NEWS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div