صنم جنگ کی بہن کی شادی، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

آمنہ جنگ کا نکاح جنوری 2020 میں ہوا تھا
Feb 27, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/02/Qaiser-1.mp4"][/video]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

صنم جنگ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بہن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں ۔

اس سے قبل صنم جنگ نے بہن کی مایوں کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے زرد رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا تھا جب کہ ان کی بہن اور دلہن آمنہ جنگ کو پیلے رنگ کے شرارے میں خوشگوار موڈ کے ساتھ مایوں کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ جنگ فہد سلطان کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں ۔

خیا ل رہے کہ آمنہ جنگ اور فہد کی منگنی 2019 میں اور نکاح جنوری 2020 میں ہوا تھا۔

Tabool ads will show in this div