یونائیٹڈ نے زلمی کو 119رنز کا ہدف دیدیا

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے
فوٹو: ہی سی بی
فوٹو: ہی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 6 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلیے 119 رنز کا ہدف دیدیا۔

زلمی کیخلاف بلےبازی کرتے ہوئے یونائیٹڈ کی ٹیم شروع ہی سے دباؤ کا شکار رہی، اسلام آباد کے اوپنر پال اسٹیرلنگ 1، ایلکس ہیلز 41، پیل سالٹ9، فہیم اشرف 2، شاداب خان 6، حیسن طلعت 22، افتخار احمد 7، آصف علی 19 جبکہ حسن علی 7 رنز بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وہاب ریاض نے 4، ثاقب محمود نے 2، عمید آصف اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر لگانے کی کوشش کریں گے۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ: کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، امام الحق، ٹام کیڈمور، حیدر علی، شعیب ملک، ایس ردرفورڈ، عمید آصف، وہاب ریاض، مجیب الرحمان، ثاقب محمود اور محمد عمران جونئیر شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ: کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پیل سالٹ، حیسن طلعت، آصف علی ، افتخار احمد، پال اسٹیرلنگ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونئیر، حسن علی اور فواد احمد شامل ہیں۔

ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک دو میچز کھیل چکی ہے جس میں وہ کامیاب رہی ہے جبکہ پشاور زلمی نے 3 میچز کھیلے جن میں وہ دو میں کامیاب جبکہ ایک میں ناکام رہے ہیں۔

PESHAWAR ZALMI

ISLAMABAD UNITED

PSL6

PSL2021

Tabool ads will show in this div