نائجیریا: 24 طالبات سمیت 42 مغوی رہا

گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی طالبات کی تلاش اب بھی جاری
Feb 27, 2021
فوٹو: یو این
فوٹو: یو این
[caption id="attachment_2202979" align="alignnone" width="800"] فوٹو: یو این[/caption]

نائیجیرین حکومت اور قانون نافذ کرنے واے اداروں سے مذاکرات کے بعد 24طالبات سمیت 42مغوی افراد کو رہا کردیا گیا۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں اغوا کاروں نے دس روز قبل بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے اسکول کے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ سمیت درجنوں طالبات کو اغوا کرلیا تھا۔ جس میں سے 42افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔

اغوا کاروں کی جانب سے رہا کیے جانے والوں میں 27 طالبات، 3 اسٹاف ممبرز اور ان کے خاندان کے 12 افراد شامل ہیں جن کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں جس کے لیے بورڈنگ اسکول کے طلبا آسان ہدف ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک بورڈنگ اسکول کی 300سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔

Tabool ads will show in this div