سلطانز نے کنگز کو 196رنز کا ہدف دیدیا

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے نویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلیے 196رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے پچھلے تینوں میچوں میں ناکام رہنے والے اوپنر کرس لین کو دوبارہ موقع دیا گیا لیکن اس بار انہوں نے ٹیم کو مایوس نہیں کیا اور 14 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 43، جمیز وینس45، ریلی روسو7، خوشدل شاہ 6، شاہد آفریدی3 رنز بناسکے۔ صہیب مقصود 34 اور کالوس برتھ ویٹ 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے2، وقاص مقصود، محمد عامر، عماد وسیم اور کرسچن ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ: کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرم، جوکلارک، محمد نب، ڈنینیل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشداقبال شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمزوینس، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس برتھ ویٹ، سہیل خان، عثمان قادر اور شاہنواز شامل ہیں۔

NATIONAL STADIUM

KARACHI KINGS

Multan Sultans

KKvMS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div