چترال میں برفانی چیتا زخمی

ریسکیو کیے جانے کےبعد اسپتال منتقل

چترال کے وادی ارکاری میں برفانی چیتازخمی حالت میں پایا گیا جسے محکمہ وائلڈ لائف نے ريسکيو کرليا۔

پراجیکٹ مينيجر اسنو ليپرڈ فاؤنڈيشن شفیق اللہ خان کا کہنا ہے کہ چيتے کا پچھلا دھڑ متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پرمحکمہ وائلڈ لائف اور سنولیپرڈ فاونڈیشن کے اہلکاروں نے چترال کے ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

شفیق اللہ نے بتایا کہ زخمی ہونے کی وجہ اس کا شکار کے پیچھا کرتے ہوئے پہاڑی سے نیچے گرجانا ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ برفانی چیتے کو گزشتہ کئی سالوں سے چترال کے کسی مقام پر نہیں دیکھا گیا تھا۔

snow leopad

Tabool ads will show in this div