کوئٹہ بدستور فتح کی تلاش میں، زلمی سے شکست

پشاور نے گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زلمی کو 199 رنز کا ہدف دیا، کوئٹہ کی جانب سے نوجوان بلےباز صائم ایوب 21، کیمرون ڈیل پورٹ 2، اور فاف ڈوپلیسی 37، اعظم خان 47، محمد نواز 2 جبکہ بین کٹنگ بغیر کوئی رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے، زاہد محمود اور ڈیل اسٹین بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور کی جانب سے ثاقب محمود نے 3، وہاب ریاض 2 جبکہ محمد عمران ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے امام الحق 41، کامران اکمل 3، ٹام کیڈمور 4، حیدر علی 50، شعیب ملک 34، وہاب ریاض 20، ثاقب محمود0 آؤٹ ہوئے۔ ایس ردرفورڈ 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 2، عثمان شنواری، زاہد محمود اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

National Stadium Karachi

qgvpz

PSL 2021

PSL6

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div