سلطانز نے قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

ہدف 23 بالز قبل پورا کرلیا
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ 6 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان کی جانب سے کرس لین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ جیمس ونس صرف 5 رنز بناسکے۔ مڈل آرڈر بلےباز صہیب مقصود نے محمد رضوان کا ساتھ دیتے ہوئے 52 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ سمت پٹیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے، اوپنر فخرزمان 9، کپتان سہیل اختر 7، جوڈینلی 31، بین ڈنک 1، ڈیوڈ ویزے13 رنز بناسکے۔ محمد حفیط نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 35گیندوں پر 61 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

سمت پٹیل 24 اور شاہین شاہ آفریدی 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی اور کارلوس برتھ ویٹ 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عثمان قادر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

لاہور قلندرز کا اسکواڈ:کپتان سہیل اختر، فخر زمان، جو ڈینلی، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ وائز، احمد دانیال، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ:کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمز وائنز، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل خان، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پر مشتمل ہے۔

NATIONAL STADIUM

MSvLQ

PSL6

PSL2021

Tabool ads will show in this div