حریم شاہ کی بلاول بھٹوزرداری کیلئےبنائی گئی ویڈیووائرل

ویڈیوانسٹاگرام پرشیئرکی گئی تھی

سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز اورتصاویرسے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ اس باربلاول بھٹوزرداری کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

حریم نے دو روز قبل انسٹاگرام پر ایک گانے پر بلاول کیلئے بنائی گئی ویڈیو شیئرکی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

حریم نے یہ ویڈیو بنانے کیلئے فوک گلوکار کمال محسود کے گانے '' تم چلے آّو پہاڑوں کی قسم '' کا انتخاب کیا جو حال ہی میں کے ٹو سرکرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیما علی سد پارہ کی یادمیں پھر سے وائرل ہے۔

حریم شاہ سے 3 لاکھ میں 100 گز کا پلاٹ خریدیں

اس گانے پربنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو میں حریم کے ساتھ ان کی پرانی ساتھی صندل خٹک بھی موجود ہیں، موبائل پر حریم نے بلاول کی تصویر دکھاتے ہوئے اسے گلے سے لگایا۔

گو حریم نے اس ویڈیو کیلئے کمنٹس سیکشن بند کردیا تا کہ انسٹاصارفین تبصرہ نہ کرسکیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو علیحدہ سے شیئرکرتے ہوئے پسند کرنے کے ساتھ ساتھ تنقید بھی کی۔

ویڈیوز بنانے والی حریم شاہ جلد ہی اردو فلکس پر ویب سیریز ''راز'' سے اداکاری میں بھی ڈیبیو کررہی ہیں جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں جاری کیا گیا۔ یہ واضح نہیں کیاگیا کہ فلم ٹک ٹاک اسٹارکی ذاتی زندگی پر بنائی گئی تاہم ٹریلرسے یہی اندازہ ہورہا ہے۔

راز کو نیٹ فلکس کی طرز پرپہلی پاکستانی اسٹریمنگ سائٹ اردو فلکس پرجلد دیکھا جاسکے گا۔

ٹریلر55 سیکنڈ کے دورانیے پرمشتمل ہے حریم شاہ اور اردو فلکس دونوں نے آفیشل انسٹا اکاونٹس پر جاری کیا۔ آغازمیں حریم کو کمرے میں نوٹ اڑاتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ذاتی زندگی میں مفتی عبدالقوی کی متنازع ویڈیوزجاری کرنے اور انہیں تھپڑ مارنے والی حریم کو ویب سیریزمیں کبیر نامی مولوی کے ساتھ اسیکنڈلائز ہوتے دکھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ مفتی قوی کو مارے جانے والےتھپڑکی ایک جھلک بھی ٹریلرمیں شامل کی گئی ہے۔

bilawal bhutto zardari

TikTok video

HAREEM SHAH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div