عاطف اسلم کا نیاگانا''رات''ریلیز

گلوکار عاطف اسلم نے بالآخر اپنے نئے گانے ''رات '' کی آڈیو جاری کردی ہے،، تاہم میوزک ویڈیو کیلئے ان کے فالوورز کو ابھی مزید انتظارکرنا ہوگا۔
عاطف نے ہیش ٹیگز میں بتایا کہ گانے کی آڈیو آئی ٹیونز اور اسپاٹی فائے پردستیاب ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرعاطف نے لکھا ،'' اب اورانتظار نہیں، سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے ٹریک رات کی جھلکیاں شیئرکررہا ہوں ''۔
Wait no more! Dropping the glimpse of the most awaited track “Raat”. #AtifAslam #Aadee #Aadeez #Raat #AtifAslamNewSong #Itunes #Spotify #SpotifyPakistan pic.twitter.com/V0Ak4fQluq
— Atif Aslam (@itsaadee) February 25, 2021
اس اعلان سے ایک گھنٹہ قبل شیئرکیے جانے والے ٹیزر میں عاطف اسلم اداکارہ منشاء پاشا اور ایک بچے کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔
گلوکار نے اپنے فالوورز سے پوچھا '' کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ گانا کس حوالے سے ہے''؟
Here’s another teaser of the brand new single, Raat. Any guesses what the song is about? Be on the lookout for the audio track releasing soon! Make sure you don’t miss any updates by subscribing to our YouTube channel: https://t.co/yNfhkxhcqK@YasirJaswal @manshapasha #AtifAslam pic.twitter.com/77iJvgtkzA
— Atif Aslam (@itsaadee) February 25, 2021
اس سے قبل 11 فروری کو عاطف اسلم نےمداحوں کیلئے ''رات '' کا ٹیزرشیئرکیا تغا جس میں ان کے ہمراہ سائرہ یوسف تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے عاطف نے اپنے یو ٹیوب چینلک کو سابسکرائب کرنے کیلئے کہا تھا۔
For more details subscribe our YouTube channel: https://t.co/96lsehohzG#AtifAslam #Aadee #Aadeez #Raat #AtifAslamNewSong pic.twitter.com/50DQbeUrxE
— Atif Aslam (@itsaadee) February 11, 2021
میوزک ویڈیو کے پروڈیوسرعاطف خود ہیں جبکہ ڈائریکشن گلوکار،رائٹراورفلمسازیاسر جسوال نے دی ہیں۔
میوزک ویڈیو میں سائرہ اور منشاء کے علاوہ ماڈل کرن ملک بھی دکھائی دیں گی۔
رات کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آڈیو ریلیز ہوتے ہیں عاطف اسلم ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ میں آگئے ہیں، پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی یہ گانا بیحد پسند کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نےٹویٹس میں اپنی پسندیدگی ظاہر کی۔